راجہ پرویز اشرف قومی خدمت کا دائرہ وسیع کریں گے: ڈاکٹر اسد قریشی

راجہ پرویز اشرف سپیکر قومی اسمبلی کی حیثیت سے مثالی خدمات کریں گے: ڈاکٹر اسد قریشی
مرکزی و صوبائی حکومتیں شعبہ صحت کی ترقی اورہیلتھ بجٹ کو ترجیحات میں شامل کریں
وفاقی حکومت ایلوپیتھک ،ہیومیوپیتھک اور طب کو یکساں اہمیت دے: یوتھ کونسل سے گفتگو
راولپنڈی. مممتازمعالج،چیئر مین ہومیو پیتھک فار ما سو ٹیکل اینڈ کمیسٹ ایسوسی ایشن ڈ اکٹر اسد پر ویز قر یشی نے پوٹھوار کے سپوت راجہ پرویز اشرف کو بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ راجہ صاحب ماضی کی طرح اپنی نئی ذمہ داری سے ملک وقوم کی خدمت کا اعادہ کریں گے، یوتھ کونسل سے گفتگو میں ڈاکٹر اسد پرویز قریشی نے کہا کہ پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل سے متعلق راجہ پرویز اشرف نے وزارت عظمی پر فائز ہوکر پوٹھوار کی ترقی کے لیے جو انقلابی اقدامات کئے اہل خطہ انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انشاء اللہ سپیکر قومی اسمبلی کی حیثیت سے وہ قومی خدمت کا دائرہ وسیع کریں گے۔ ڈاکٹر اسد پرویز قریشی نے وزیراعظم شہباز شریف‘ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومتی ترجیحات میں تعلیم وصحت کو بھی شامل کریں دونوں شعبوں پر انقلاب آفریں توجہ دے کر قومی ترقی اور خوشحالی کا خواب پورا کرنے میں مدد ملے گی۔چیئر مین ہومیو پیتھک فار ما سو ٹیکل اینڈ کمیسٹ ایسوسی ایشن نے ہیلتھ بجٹ میں اضافہ کے ساتھ شعبہ صحت کے تینوں فارمیٹ ایلوپیتھک ہیومیوپیتھک اور طب کو یکساں اہمت دینے کا بھی طالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں