آٹا،چینی کی قیمتیں کم کر نا شہبازشریف کا کا ر نا مہ ہے:چوہدری اخلاق محمود

آٹا،چینی کی قیمتیں کم کر نا شہبازشریف کا کا ر نا مہ ہے:چوہدری اخلاق محمود
’شہباز سپیڈ“ یوں ہی چلتی رہی تو سال بھر میں لوگوں کا میعار زندگی بدل جائے گا
روات. ممتازسما جی شخصیت یو نین کونسل بسا لی کے سرگرم رہنما ء چوہدری اخلاق محمود نے پا کستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہبا زشر یف کو وزیر اعظم منتخب ہو نے پر مبارکباد دی ہے ان کا کہنا تھا کہ شہبا ز شر یف حکو مت نے پنشنر ز کی پنشن میں 10فیصد اضافہ،ہفتہ وار دو تعطیلا ت ختم کر نے اور پشاور موڑ سے ائیر پور ٹ تک5 دن میں میٹروبس چلو ا کر عوام کے دل جیت لیے ہیں۔چوہدری اخلاق نے کہا کہ آ ٹا، چینی اور ضرورت زند گی کی قیمتو ں میں کمی کر کے خا دم اعلی نے خو د کو خا دم پا کستان ثا بت کر دیا،اُ مید ہے وزیر اعظم اسی طر ح ”شہبازسپیڈ“ سے قوم کی خد مت کا خو اب پورا کر تے رہیں گے۔چوہدری اخلاق محمود نے کہا کہ ”شہباز سپیڈ“کے آگے سپیڈ بریکر نہ کھڑے ہو جائے تو ایک سال میں لوگوں کا میعار زندگی بدل جائے گا۔ انشاء اللہ شہباز شریف ڈیلیور کریں گے اب ہر سطح پر ڈیلیور بھی ہوگا جس سے قوم سابق اور موجودہ وزیر اعظم میں فرق بھی صاف ظاہر ہو جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں