نواز شریف نے امریکی کی پیشکش مسترد کرکے حقیقی ترجمانی کی: مفتی انتخاب نوری

سیاسی و مذہبی جماعتیں پارٹی مفادات پس پشت ڈال کر ملکی معاشی مفاد کو اہمیت دیں: مفتی انتخاب نوری
میاں نواز شریف نے امریکی کی پیشکش مسترد کرکے حقیقی ترجمانی کی:پیرظہیرعباس قادری
اسلام آباد . ممتاد عالم دین ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری صدر پی ایم ایل این مسلم لیگ ن علماء مشائخ ونگ پنجاب اورڈاکٹرپیرظہیرعباس قادری صدر مسلم لیگ ن علماء مشائخ ونگ کیپیٹل و راولپنڈی ڈویڑن نے کہا کہ پاکستان پر امریکہ اور اُس کے اتحادی ملکوں کا دباؤ تھا جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی دھماکے کرنے سے روکنا تھا مگر قائد پاکستان میاں نواز شریف نے پانچ ارب امریکی ڈالروں کی پیشکش مسترد کرکے قوم کی حقیقی ترجمانی کی۔ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری نے کہا کہ میاں نواز شریف نے برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کے دباؤ کا سامنا کیامگر پاکستا ن کے دفاع کو ناقابل ِ تسخیر بنانے کیلئے بڑھنے والے قدم روکے نہیں، آج جو خود جھکوں گا نہ قوم کو جھکنے دوُں گا کا جو راگ الاپا جارہا ہے اس کی ابتداء بھی میاں نواز شریف ایٹمی دھماکوں کے ساتھ ہی کردی تھی چکے ہیں۔ڈاکٹرپیرظہیرعباس قادری نے کہا کہ یوم ِ تکبیر کو صرف منانے کی حدتک ہی محدود نہ رکھا جائے تما م سیاسی و مذہبی جماعتوں ِ سے اپیل ہے کہ وہ اپنے اپنے پارٹی مفادات کو پس پشت ڈال کر قوم اور ملک کے مفاد کو مقدم جانیں مل بیٹھ کر معاشی حالت کو سدھانے کیلئے منصوبہ بندی کریں تاکہ معاشی طور پر ملک اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کا دیرینہ خوا ب شرمندہ تعبیر ہو سکے، انہوں نے کہا کہ خود جھکوں گا نہ قوم کو جھکنے دوں گا کا فلسفہ نیا نہیں بہت پرانا ہے جس کا سہرا سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں