قوم آج یو م پا کستان قو می جو ش و جذ بے سے منائے گی امتیاز گورایا

17 روزہ جنگ میں بڑے دشمن کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا، وائس چانسلر الخیر یونیورسٹی

اسلام آباد ممتاز علم دوست شخصیت وائس چانسلر الخیر یونیورسٹی بھمبرامتیاز اقدس گورایا نے قوم آج 6ستمبریوم پا کستان حشمت وسطو ت سے منا ئے گی اہل وطن اس عہد کی تجد ید کر یں گے کہ وہ پا کستان کی تعمیر وتر قی میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں گے

انشاء اللہ پاک سر زمین کو اقوام عالم میں ممتاز ریا ست بنا کر د م لیں گے۔ خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہاکہ 6ستمبر 1965ء کو بھارت نے پاک سرحدوں پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔بین الا قوامی ضابطوں کو روند کر لاہور اور سیالکوٹ کی سرحدوں پر بزدلانہ حملہ کرتے وقت بھارت یہ بھول گیا تھا کہ سوئے ہوئے شیر کو جگانے کا انجام کیا ہوتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں اْن دنوں کی یاد دلاتا ہے جب مسلح افواج اور پوری قوم نے بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی ازادی اور قومی وقار کا دفاع کیا۔

اِس تاریخی دن وطن عزیز کے ہر شہری نے اپنی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا اور یہ جنگ پاکستانی قوم اور مسلح افواج کی مشترکہ جدوجہد تھی یہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ کا کام کرتی رہے گی

امتیاز گورایا نے کہا کہ 17 روزہ جنگ میں پاک افواج نے سازوں سامان اور عددی لحاظ سے 10 گْنا بڑی طاقت کو ذلت آمیز پسپائی اور شکست پر مجبور کر کے اْس کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا جو ملک اللہ تاور اْس کے رسولؐ کے نام پر حاصل کیا گیا ہو اس کو رہتی دنیا تک کوئی نہیں مٹا سکتا۔

وائس چانسلر الخیر یونیورسٹی بھمبر نے مزید کہا کہ امن آشتی کا اور دوستی کا نقاب چڑھا کر اپنی جارحیت سے کشمیر حیدراباد جونا گڑھ مانع منگرول اور گْوا پر قبضہ کرنے والے پاکستان کو بھی ترنوالہ سمجھے ہوئے تھے لیکن حق و صداقت کا فتح کا اللہ کا وعدہ ہے اور اْ س نے مومنوں کو حالتِ جہاد میں ایسی مدد اور طاقت عطا فرمائی جس کی وجہ سے بڑے دشمن کے مکروہ خواب شرمندہ و تعبیر نہ ہو سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں