نگران وزیر اعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ملاقات کی

نگران وزیر اعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نگران وزیر اعظم پاکستان کو نگران وزیر اعظم کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد دی اور گلگت بلتستان دورے کی دعوت دی۔ نگران وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر کے دوسرے ہفتے یں گلگت بلتستان کا دو روزہ کروں گا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اس موقع پر نگران وزیر اعظم کو صوبائی حکومت کو درپیش مسائل کے حوالے سے 6نکاتی ایجنڈے پر بات کی جس میں گلگت بلتستان کے خسارے کا بجٹ، ترقیاتی بجٹ میں اضافہ اور بجٹ کے ریلیز کے عمل کو بہتر بنانے سمیت گندم کے کوٹے میں اضافہ اور 4 ارب گندم ادائیگی کی مد میں فراہمی، گلگت بلتستان میں قائم4 نئے اضلاع کو مکمل فعال بنانے پر بھی بات ہوئی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ، ہائیڈرو پاور اور منرلز کے حوالے سے وسیع مواقع موجود ہیں ان مواقعوں سے استعفادہ حاصل کرنے کیلئے وفاقی حکومت کی خصوصی مدد درکار ہے تاکہ گلگت بلتستان اور پاکستان کے وسائل میں اضافہ ہوسکے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شغرتھنگ نالے کی ڈرائیورجن پر بھی بات کی۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے اصولی طورپر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت گلگت بلتستان حکومت کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ گلگت بلتستان میں سیاحت کی وسیع استعداد موجود ہے جس سے بھرپور طریقے سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔گلگت بلتستان کی پسماندگی دور کرنے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔بہت جلد گلگت بلتستان کا دورہ کرونگا اور گلگت بلتستان یونیورسٹی کے طلبا سے ملاقات کرونگا۔گلگت بلتستان کے عوام بہت مہمان نواز ہیں جس کا متعدد بار خود تجربہ کر چکا ہوں۔

نگران وزیر اعظم نے اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کے دورے سے قبل صوبائی حکومت کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں