راولپنڈی میں میثاق سینٹرز کا افتتاح

راولپنڈی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق آر پی او سید خرم علی نے راولپنڈی میں میثاق سینٹرز کا افتتاح کر دیا

میثاق سینٹرز اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل میں کردار ادا کریں گے، راولپنڈی میں تھانہ کینٹ اور تھانہ بنی میں دو میثاق سینٹرز قائم کئے گئے ہیں، آر پی اوسید خرم علی، سی پی اوسید خالد ہمدانی،ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او کینٹ،ڈی ایس پی سکیورٹی،جیدعلماء کرام، انجمن تاجران،مسیحی،ہندو اورسکھ برادری کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کی شرکت،میثاق سینٹر کے قیام کا مقصد اقلیتوں کے حقوق اورانکی جان ومال کا تحفظ اور مسائل کا حل ہے،

اقلیتی برادری ہمارے معاشرے کی تشکیل میں اہم مقام رکھتے ہیں،آر پی اوسید خرم علی۔میثاق سینٹر کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے جہاں اقلیتی برادری کے مسائل فوری اورترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، سی پی اوسید خالدہمدانی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق آر پی او سید خرم علی نے راولپنڈی میں میثاق سینٹرز کا افتتاح کر دیا،

میثاق سینٹرز اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل میں کردار ادا کریں گے، راولپنڈی میں تھانہ کینٹ اور تھانہ بنی میں دو میثاق سینٹرز قائم کئے گئے ہیں،

آر پی او سید خرم علی، سی پی اوسید خالدہمدانی، ایس پی پوٹھوہارمحمد وقاص خان، ایس ڈی پی او کینٹ،ڈی ایس پی سکیورٹی،جیدعلماء کرام، انجمن تاجران،مسیحی، ہندو اورسکھ برادری کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی نے شرکت کی، آر پی اوسیدخرم علی نے کہاکہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے راولپنڈی میں میثاق سینٹر قائم کیے گئے ہیں، میثاق سینٹر کے قیام کا مقصد اقلیتوں کے حقوق اورانکی جان ومال کا تحفظ ہے،

اقلیتی برادری ہمارے معاشرے کی تشکیل میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں، سی پی اوسید خالدہمدانی نے کہاکہ میثاق سینٹرز میں اقلیتوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا، میثاق سینٹر کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے جہاں اقلیتی برادری کے مسائل فوری اورترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں