محسن نقوی کا میرانشاہ میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں شہید میجر عامر عزیز اورسپاہی محمد عارف کی بہادری کو خراج عقیدت

محسن نقوی کا میرانشاہ میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں شہید میجر عامر عزیز اورسپاہی محمد عارف کی بہادری کو خراج عقیدت

شہید میجر عامر عزیز اور شہید سپاہی محمد عارف نے اپنی قیمتی جانیں دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا:محسن نقوی

شہیدمیجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف نے قوم کے بہتر کل کیلئے اپنا آج قربان کیا،شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میرانشاہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر عامر عزیز اورسپاہی محمد عارف کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا ہے –

وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر عامر عزیز اور شہید سپاہی محمد عارف نے اپنی قیمتی جانیں دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا-

پاک وطن کے امن کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں – شہیدمیجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف نے قوم کے بہتر کل کیلئے اپنا آج قربان کیا۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہید میجر عامر عزیز اور شہید سپاہی محمد عارف کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں