راولپنڈی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

راولپنڈی ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس مثبت آنے کے بعد راولپنڈی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز بروز پیر سے کیا جا رہا ہے۔ مہم کو ایونٹ رسپانس کا نام دیا گیا ہے۔

مہم راولپنڈی کی چار یونین کونسلوں میں شروع کی جا رہی ہے۔ اس مہم میں 6 ہزار سے زائد ورکر مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مہم لاہور کی بھی 29 یونین کونسلوں میں منعقد کی جائیگی۔

سربراہ پنجاب انسداد پولیو پروگرام خضر افضال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس خصوصی مہم کا مقصد وائرس کے پھیلاو کو روکنا ہے کیونکہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں بیرونی علاقوں سے وائرس آنے کا خطرہ ہے لیکن والدین کی مدد سے وائرس کا خاتمہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں