بجلی مہنگی ہائے ہائے ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے

راولپنڈی بجلی بلوں پر ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا۔

مظاہرے میں نجی سکولوں کے اساتذہ سمیت طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرے میں ایپسما شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان ، سینئر نائب صدر شاہد لطیف، راولپنڈی ڈویژن کے صدر قاضی نور الحسن ، آغا شھاب مقصود ، راجہ محمد وسیم سیفی ، چوہدری امجد زیب، سید عادل شاہ، راجہ نعمان قمر ، راجہ ثناءاللہ ، شاہد یوسف ، راجہ آصف محمود ، شیر علی، ڈاکٹر طاہر شہزاد ، شیخ محمد امین، محد یاسر و دیگر نے بھی شرکت کی ۔

مظاہرے کے شرکاء ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ،بجلی مہنگی ہائے ہائے، اشرافیہ کی عیاشیاں نامنظور نامنظور پر مبنی نعرے لگارہے تھے۔ اس موقع پر اپیسما شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوں پر اضافی ٹیکسز لگا کر عوام پر ظلم کیا گیا ۔

ائی ایم ایف کے معاہدوں سے عوام کا خون نچوڑا جا رہا خود ہی ٹیکسز لگائے اور آج ایوانوں میں خود ہی احتجاج کر رہے ہیں ۔نجی تعلیمی اداروں کا ٹیرف کمرشل کے بجائے گھریلو کیا جائے ۔ریاست ماں جیسی ہے لیکن قربانی عوام سے مانگی جاتی ہے ۔

اشرافیہ کی عیاشیاں ختم کی جائیں ۔تیرہ قسم کے ٹیکسز ختم کریں ۔ہمارے پڑوسی ملک میں بجلی کا ٹیرف چیک کریں یہاں پچاس روپے سے زائد یونٹ دی جارہی ۔

ایسی صورت حال میں حکمران گھروں سے نہیں نکل سکیں گے ۔ان کی جائیدادیں بیرون ممالک میں ہیں اور عوام ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر مر رہے ہیں ۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ پانی بجلی کے بلوں میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے کیونکہ ایسے اقدامات سے نجی تعلیمی ادارے بند ہو رہے اور شرح تعلیم متاثر ہورہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں