گورنر سندھ کامران ٹسوری نے بھٹ شاہ میں صوفی شاعر شاھ عبدالطیف بھٹائی کے عرس مبارک کے اختتامی دن کے موقع پر مزار پر حاضری دے کر چادر چڑھائی اور فاتحہ کی

گورنر سندھ کامران ٹسوری نے بھٹ شاہ میں صوفی شاعر شاھ عبدالطیف بھٹائی کے عرس مبارک کے اختتامی دن کے موقع پر مزار پر حاضری دے کر چادر چڑھائی اور فاتحہ کی۔

اس موقع ہر ان کے ہمراہ نگران صوبائی وزیر ثقافت و کھیل سندھ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ بھی موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ صوفیوں، ولیوں اوربزرگوں کی دھرتی ہے جہاں کئی نامور بزرگ موجود ہیں جن میں سب سے بڑا نام حضرت شاہ عبدالطیف رح کا ہے، آج یہاں اختتامی تقریب میں پہنچ کر پاکستان کی سلامتی، معیشت اور استحکام کے لیے دعا ئیں مانگی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں